سو روپے دو، دھرنے میں چلے جاؤ، پولیس والوں کی روزی لگ گئی

سو روپے دو، دھرنے میں چلے جاؤ، پولیس والوں کی روزی لگ گئی

اسلام آباد (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) سو روپے سے پانچ سو روپے دو اور اسلام آباد داخل ہوجاؤ، پولیس والوں نے ریٹ طے کرلیے۔

سینئر اینکر پرسن معید پیرزادہ نے اس بات کا انکشاف اپنی ٹویٹ میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس والوں کی روزی لگ گئی ہے سو روپے سے پانچ سو روپے لے کر اسلام آباد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستے حکومت نے بند کررکھے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہائیکورٹ کے آرڈر بھی حکومت نے نظرانداز کردیئے ہیں۔