کیا یہ جمہوریت ہے؟ سینئرتحقیقاتی صحافی اسد کھرل نے اہم سوالات کھڑے کردیئے

کیا یہ جمہوریت ہے؟ سینئرتحقیقاتی صحافی اسد کھرل نے اہم سوالات کھڑے کردیئے

اسلام آباد (تہلکہ ٹی وی رپورٹ) نوازشریف آمریت کی پیداوار ہیں، جمہوری لبادے کے اندر یہ آمر ہیں۔ انہوں نے اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے فیڈریشن کو داؤ پر لگادیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار اسد کھرل نے اہم سوالات کھڑے کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کس نے اختیار دیا ہے کہ پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرکے لوگوں کے بنیادی حقوق چھین لیں؟ اسلام آباد سے لوگوں کی آمدورفت بند ہوگئی ہے۔ سڑکوں پر کھائیں اور پہاڑ بنادیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوری چھپانے کیلئے نوازشریف اور شہبازشریف کسی بھی حد تک کرسکتے ہیں۔ سرکاری مشینری استعمال کرکے عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔ انہوں نے فیضان اشرف سے گفتگو میں ان تاثرات کا اظہار کیا۔