جے آئی ٹی کے والیم 10میں کیا راز چھپا ہے۔۔؟؟تہلکہ ٹی وی نے کھوج لگا لیا

جے آئی ٹی کے والیم 10میں کیا راز چھپا ہے۔۔؟؟تہلکہ ٹی وی نے کھوج لگا لیا

اسلام آباد(تہلکہ ٹی وی خصوصی رپورٹ)سپریم کورٹ کو جمع کروائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم10 میں جے آئی ٹی نے مختلف حکومتوں سے شریف فیملی کے خلاف میوچل لیگل اسسٹنٹ کے تحت معلومات مانگی تھیں۔کچھ حکومتوں کی جانب سے معلومات دی گئیں مگر کچھ حکومتوں سے معلومات ملنا ابھی باقی ہیں اس لیئے جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو والیم 10نہ کھولنے کی درخواست کی تھی۔

آج سپریم کورٹ میں دوران سماعت جے آئی ٹی رپورٹ کاسربمہر والیم 10بھی کھول دیا گیا۔جسٹس شیخ عظمت نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ حارث صاحب یہ والیم آپ کی درخواست پر کھولا جا رہا ہے۔والیم 10سے بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی۔ہم ہر کام عدالت میں شفافیت سے کرنا چاہتے ہیں۔اور چھوٹی سے چھوٹی سچائی بھی سامنے لانا چاہتے ہیں۔
جسٹس عظمت نے سلمان اکرم راجہ سے پوچھا کہ رات کو آپ سو بھی سکے تھے یا نہیں۔جس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ یہ بات میں اپنے تک ہی رکھنا چاہتا ہوں ۔
جسٹس شیخ عظمت نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ حارث سے پہلے یہ والیم 10ہم کسی کو نہیں دکھائیں گے۔جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ عدالت کی صوابدید ہے جس کو چاہے دکھائیں۔