تہلکہ ٹی وی پھر بازی لے گیا، ظفر حجازی کو حراست میں لے لیا گیا

تہلکہ ٹی وی پھر بازی لے گیا، ظفر حجازی کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد(تہلکہ ٹی وی خصوصی رپورٹ)چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی گرفتار۔ظفر حجازی کوضمانت منسوخ ہونےپر گرفتارکیاگیا۔تہلکہ ٹی وی نے خبر 19جولائی کو ہی بریک کر دی تھی

ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کی گرفتاری کا منصوبہ اور تاریخ تہلکہ ٹی وی کے ہاتھ لگ گئی

ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کی گرفتاری کا منصوبہ اور تاریخ

 چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے اسپیشل جج سینٹرل طاہر محمود کے روبرو ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، ظفر حجازی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ان کے موکل کے کسی فائل پر دستخط موجود نہیں، انہوں نے تحقیقات کرنے والے ارکان کے ساتھ کوئی میٹنگ بھی نہیں کی اور نہ کسی پر دباوٴ ڈالا۔ اس حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ جے آئی ٹی کے قیام سے 10 ماہ پہلے فائل میں تاریخ تبدیل کی گئی۔ تحقیقاتی افسران نے بغیر کسی کے دباوٴ کے ٹیمپرنگ کی، عابد حسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں انہیں کسی ہدایت کی ضرورت نہیں تھی جب کہ ماہین نے بھی اپنے بیان میں کسی دباوٴ کا ذکر نہیں کیا۔عدالت میں سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین ایس ای سی پی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی، ایف آئی اے کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ چیرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمے میں کوئی بدنیتی شامل نہیں، ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کے بعد شواہد کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔