زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی جانب سےکمزور بیلنس شیٹ والی انشورنس کمپنیوں کوکمیشن کے عوض کنٹریکٹ دینے کی تیاری

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی جانب سےکمزور بیلنس شیٹ والی انشورنس کمپنیوں کوکمیشن کے عوض کنٹریکٹ دینے کی تیاری

اسلام آباد(تہلکہ ٹی وی خصوصی رپورٹ)زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی جانب سے سرکاری اور پرائیویٹ بینکوں کی کلیمز کی عدم ادائیگی کے باعث بلیک لسٹ ہونےوالی اور بینکوں اور کھاتہ داروں کو کلیمز کی بر وقت ادائیگی کے بجائے عدالتی کاروائیوں میں الجھانے والی اورکمزور بیلنس شیٹ رکھنے والی انشورنس کمپنیوں کو محض بھاری کمیشن کے عوض اربوں روپے کے زرعی قرضوں کی انشورنس کا کنٹریکٹ دینے کی تیاری کر لی گئی جس کا آج فناننشل بڈ کھلنے سےآغاز ہو گیا ہے۔

جس کے مطابق الفلاح سیکیورٹی ،ایشیاانشورنس اور یونایئٹڈ انشورنس اور ایسٹ ویسٹ انشورنس کے نام سامنے آئے ہیں۔حیران کن امر یہ ہے کہ یونائیٹڈانشورنس ایک سرکاری پنجاب بینک سے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود دوسرے سرکاری بینک ترقیاتی بینک میں کس طرح پینل پر آسکتی ہے اسطرح ایسٹ ویسٹ انشورنس بھی بینک آف پنجاب سے بلیک لسٹ ہونے کے علاوہ دیگر متعدد بینکوں کے بھاری مالیت کے کلیمز کی ادائیگی کرنے کے بجائے عدالتوں کا رخ کئے ہوئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ایسٹ ویسٹ انشورنس کو زرعی ترقیاتی بینک کے صدر سعید طلعت محمود کے ایک انتہائی بااعتماد اور کارِخاص افسر کی عاشِر باد سے زرعی ترقیاتی بینک کے پینل میں شامل کیا جارہا ہے جس کے لیئے مبینہ طور پر ایسٹ ویسٹ انشورنس کی جانب سے بینک کے صدر کو مذکورہ افسر کے ذریعے 20%دینے کی ڈیل کی گئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی عوی کیا ہے کہ یونائیٹڈ اور ایسٹ ویسٹ انشورس میں پیکرا ( pecra)سے انڈر ہینڈ ڈیل کر کے جعلی ریٹنگ بھی کروا رکھی ہے تاکہ اس کی بنیاد پر سرکاری بینکوں اور نجی بینکوں سے بھاری بزنس لیا جا سکے۔