سینئر تحقیقاتی صحافی اسد کھرل کا بڑی خبریں,سب سے پہلے بریک کرنے کا اعزاز برقرار

سینئر تحقیقاتی صحافی اسد کھرل کا بڑی خبریں,سب سے پہلے بریک کرنے کا اعزاز برقرار

اسلام آباد(تہلکہ ٹی وی خصوصی رپورٹ)پاناما کیس کا فیصلہ کس دن سنایا جائے گا اور کیا فیصلہ آ ئے گا ۔اسد کھرل واحد صحافی ہیں جنہوں نے 48گھنٹے پہلے ہی اپنے ٹویٹ کے ذریعے پاکستان کے سب سے بڑے کیس کے سب سے بڑے فیصلے کے بارے میں 100فیصد درست تفصیلات سے قوم کو آگاہ کر دیا۔

 
سینئر تحقیقاتی صحافی اسد کھر ل نے26 جولائی بروز بدھ کو اپنے ٹویٹ کے ذریعے سب سے پہلے انکشاف کیا کہ پاناماکیس کا فیصلہ جمع کے روز 28جولائی کو سنایا جائے گا ۔انہوں نے اسی ٹویٹ میں ہی وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی اوروزیر اعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے احکامات کے بارے میں بھی 48گھنٹے پہلے ہی فیصلے کو لیک کر دیا تھا۔


اسدکھرل نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں یہ بھی 24گھنٹے پہلے ہی انکشاف کر دیا تھا کہ فیصلہ متفقہ ہو گا اور کوئی اختلافی نوٹ نہیں آئے گا۔اسد کھرل نے وزریر اعظم نواز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ، صدر نیشنل بینک سعید احمد کے خلاف کاروائی کے حوالے سے بھی چوبیس گھنٹے پہلے ہی ٹویٹ کے ذریعے انکشاف کر دیا تھا ۔

اسد کھرل اس سے قبل بھی چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی خبر بھی 74روز قبل ہی دے کر سب سے پہلے اور درست خبریں دینے کا اعزازحاصل کر چکے ہیں۔