نواز شریف نے نااہلی کا غصہ نجی ٹی وی چینل پر نکال دیا، مرید کے میں تقریر کے دوران کس چینل کا مائیک پھینک دیا؟ تازہ ترین خبر آگئی

نواز شریف نے نااہلی کا غصہ نجی ٹی وی چینل پر نکال دیا، مرید کے میں تقریر کے دوران کس  چینل کا مائیک پھینک دیا؟ تازہ ترین خبر آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف آج سہ پہر مرید کے پہنچے جہاں مسلم لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق مرید کے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے اے آر وائی نیوز کا مائیک ڈائس سے گرا دیا۔ اے آر وائی نیوز چینل کے علاوہ باقی تما چینلز کے مائیک ڈائس پر موجود تھے،

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام اس ملک کے اصل مالک ہیں۔ چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنا کر اسلام آباد بھیجا تھا لیکن کسی اور نے نکال دیا ہے۔ نواز شریف نے ایک پائی کی بھی کرپشن کی ہوتی تو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیتے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن کوئی ہیرا پھیری نہیں ہوئی۔ نواز شریف کو اس لیے نکالا کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی۔ کیا کبھی باپ اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لیتا ہے اور لے بھی لی تو کیا حرج ہے۔نواز شریف نے کہا کہ اس ملک میں آپ کے ووٹ کا احترام کرواؤں گا۔

سابق وزیر اعظم نے اس موقع پر انقلاب کا نعرہ بھی بلند کردیا۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے پاکستان میں تبدیلی اور انقلاب لے کر آنا ہے۔ کیا انقلاب کے لیے نواز شریف کا ساتھ دو گے‘؟

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کر کے نکل رہا ہوں کہ انشا اللہ وقت آنے والا ہے۔ جب نواز شریف کا پیغام پہنچے تو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر میرا ساتھ دینا۔