سابق نا ا ہل و زیراعظم نواز شریف کی ریلی کو داعش کی جانب سے نشانہ بنانے کی اطلاع

سابق نا ا ہل و زیراعظم نواز شریف کی ریلی کو داعش کی جانب سے نشانہ بنانے کی اطلاع کے مطابق خودکش حملہ ہو سکتا ہے۔ حساس ادارے نے پنجاب حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے پنجاب حکومت کو لکھے گئے اپنے ایک مراسلے میں میاں نواز شریف کی ریلی میں کالعدم تنظیم داعش کی طرف سے د ہشتگرد کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔حساس ادارے نے چیف سیکرٹری پنجاب ، ہوم سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری وزیراعلی پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔