نواز شریف کی ریلی میں شرکا کی تعداد بڑھانے کیلئے پٹواریوں اور تحصیلداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں

نواز شریف کی ریلی میں شرکا کی تعداد بڑھانے کیلئے پٹواریوں اور تحصیلداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔قیمے والے نان اور بریانی کا بھی انتظام تھا۔ جب کہ اس پیکیج میں گاڑی چومنا بھی شامل تھا۔ ہماری قوم بھی عجیب ہے کہ ایک پلیٹ بریانی پر بک جاتی ہے۔معروف کالم نگار اور اینکر آفتاب اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔کہ میاں نواز شریف کی گاڑی چومنے والوں کیلئے خصوصی پیکیج دیا گیا تھا۔ جبکہ استقبالیہ کیمپوں میں بھی لوگوں کیلئے قیمے والے نان اور بریانی کا وافر انتظام کیاگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن والے دن بھی ہماری بدنصیب قوم ایک پلیٹ بریانی پر بک جاتی ہے۔اور آج بھی یہ لوگ میاں نواز شریف کی ریلی میں اپنی زندگیاں داؤ پر لگائے ہوئے ہیں۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے مکمل متفق ہوں کہ نواز شریف کی ریلی میں آنے والے لوگ رینٹ میں لائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو 12اکتوبر والے دن بیگم کلثوم نواز کی ریلی میں شامل تھے۔