پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دو درجن سے زائد ایم این ایز نے نواز شریف کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دو درجن سے زائد ایم این ایز نے نواز شریف کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے قریبی ساتھی اب ان کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں۔اور تقریباََ 2 درجن سے زائد اراکین اسمبلی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔جو نواز شریف کیلئے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہوگا۔مسلم لیگ(ن) میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اس کا نیا صدر کون ہوگا یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔نئی وزارتوں کی تشکیل کے بعد ایک اہم پیش رفت میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا جس کے بعد ای سی سی کے چیئرمین اب وزیراعظم خود ہوں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔