شریف خاندان نے 17ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی رقم چین بھجوائی ۔سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ کا انکشاف

شریف خاندان نے 17ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی رقم چین بھجوائی ۔سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ کا انکشاف سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ شریف خاندان نے 17ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی رقم چین بھجوائی۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو ملتان بنانے والی کیپٹل کنسٹرکشن کمپنی نے 17 ملین ڈالر چینی کمپنی کو بھیجے۔ چین کی سکیورٹی ایکسچینج نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چین کی تحقیقاتی ٹیم اس سلسلے میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم جب پاکستان آئی۔ تو اسے معلوم ہوا ہے کہ حبیب رفیق اور میٹراگون ملتان میٹرو بنارہے ہیں۔اور چین بھیجی جانیوالی رقم ان ہی کمپنیوں سے بھجوائی گئی تھی۔