نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے موبائل کمانڈ سنٹر وین متعارف

نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے موبائل کمانڈ سنٹر وین متعارف

لاہور ( تہلکہ ٹی وی) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے موبائل کمانڈ سنٹر وین متعارف کرادی،  موبائل کمانڈ سنٹر وین سے ریلی ، اجتماعات، جلسے اور جلوسوں کی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کے لیے موبائل کمانڈ سنٹر وین استعمال کرے گی۔ موبائل وین دو ڈوم، چار بولٹ کیمروں کے ساتھ انٹر کام، وائرلیس سیٹ، آئی پی فون اورایل ٹی ای ہینڈ سیٹ سے لیس ہے۔

سابق وزیر اعظم کے روٹس پر کیمروں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا تھا۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیمروں سے روٹس پر سخت مانٹیرنگ جاری ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔