اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد پھیلانے کے ایجنڈے پر کام کرنے والی این جی اوز کی نشاندہی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد پھیلانے کے ایجنڈے پر کام کرنے والی این جی اوز کی نشاندہی کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ 116 صفحات پرمشتمل اردومیں تحریرکیا گیا اور اس میں قرآنی آیات، احادیث، عدالتی نظیروں کا بھی حوالہ موجود ہے۔عدالت نے فیصلے کی نقول تمام متعلقہ اداروں کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں عمل درآمد رپورٹ طلب کی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فیس بک پر بھینسا، موچی اور روشنی کے نام سے پیجزپر گستاخی کی گئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ کسی شخص کو توہین رسالت کے ملزم کے خلاف از خود کارروائی کرنے کا اختیارنہیں۔