میری نااہلی کامنصوبہ پہلے سے بنا لیا گیا تھا ہم عدالت عظمیٰ میں جو بھی کرلیتے اس منصوبے پر عمل ہونا ہی تھا، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میری نااہلی کامنصوبہ پہلے سے بنا لیا گیا تھا ہم عدالت عظمیٰ میں جو بھی کرلیتے اس منصوبے پر عمل ہونا ہی تھا۔ گوجرانوالہ میں پارٹی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم عدالت عظمیٰ میں جو بھی کرلیتے میری نااہلی کے منصوبے پر عملدرآمد ہونا ہی تھا کیوں کہ یہ منصوبہ بہت پہلے بنایا گیا تھا بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم ہے تو لینا بھی جرم ہی ٹھہرتا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے ایک بار پھر روک دیا گیا، پاکستان میں گزشتہ ستر برس سے ووٹ کی قدر نہیں کی گئی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عوام خود اپنے ووٹ کی قدر کرائے۔۔