چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہو سکتے،نواز شریف

چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہو سکتے،نواز شریف

لاہور ( تہلکہ ٹی وی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ نے نوازشریف کو وزیراعظم بناکر بھیجا تھا، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، کوئی ہیرا پھیری نہیں کی، کہتے ہیں اس لیے نکالا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،اگر بیٹے سے تنخواہ لی بھی تو کیا ہوا،نوازشریف آپ کے پاس آیا،چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہو سکتے،پاکستان کے 20کروڑ عوام اصلی مالک ہیں۔

ریلی کے چوتھے روز گوجرانوالہ سے مرید کے پہنچنے پر عوامی اجتماع سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریدکے میں جو دیکھ رہا ہوں یہ انقلاب، تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ،میں آپ سے قدم سے قدم ملا کر،ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلوں گا۔