بھارت: چلتی کار میں 22 سالہ خاتون کا گینگ ریپ

بھارت: چلتی کار میں 22 سالہ خاتون کا گینگ ریپ

نئی دہلی (تہلکہ ٹی وی) بھارت کے شہر نئی دہلی کے قریب 3 افراد نے ایک 22 سالہ خاتون کو چلتی کار میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گروگرم کے علاقے میں پیش آیا جہاں 3 افراد نے دہلی سے سیکٹر 17 جانے والی ایک خاتون کو اغوا کے بعد کار میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور ذیادتی کے بعد گاڑی سے باہر پھنک کر فرار ہوگے۔

بھارت کے ریپ کپیٹل کہلانے والے شہر دہلی میں ایک اور ذیادتی کا واقعہ پیش آگیا۔ اس بار بس میں نہیں بلکہ چلتی کار میں درندوں کے نہتی لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق 22سالہ لڑکی اپنی ایک دوست کے ساتھ کناٹ پلیس گئی تھی اور واپسی پر اسے ملزمان نے ایک کار میں اغوا کرلیا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان کہا ہے کہ ملزمان نے اسے اس کے گھر کے قریب سے اغوا کیا اور گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد 20 کلومیٹر دور نجف گڑھ میں سڑک کنارے پھینک دیا۔ پولیس نے حسب روایت 3 افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔ گذشتہ روزبھی دہلی میں ہی ایک 23 سالہ خاتون کی لاش ملی تھی جسے گینگ ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا، وہ 9 مئی سے لاپتہ تھی۔

جمہوریت کے دعویدار بھارت میں خواتین کا تحفظ تاحال ایک مسئلہ ہے جہاں 16 دسمبر 2012 کو نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئی تھی۔