بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 60 بچے ہلاک ہوگئے

بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 60 بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے سرکاری ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے اور انفیکشن پھیلنے سے 5 روز میں 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے جن میں نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔ اسپتال انتظامیہ اور ضلعی حکومت نے کہا ہے کہ بچے آکسیجن کی قلت سے نہیں بلکہ انفیکشن سے ہلاک ہوئے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی روز بعد اسپتال کا دورہ کرکے صورت حال کا معائنہ کیا ہے۔ افسوس ناک طور پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے والے روز بھی 9 بچے ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ انتہا پسند ہندو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رواں سال ہی عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ مودی کی انتہا پسند حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد سے اپنے ملک کی ترقی کی بجائے بھارتی مسلمانوں کو دیوار سے لگانے پر ساری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔۔۔