نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا سفرکامیابی سے طےکریں گے،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا سفرکامیابی سے طےکریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوجوانوں کے حقوق کےعالمی دن پرپیغام میں کہا کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہےجوہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کارلانے کیلیے اقدامات کی ضرورت پرزوردینا ہے، نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کیلیے وسائل کی فراہمی مستقبل کیلیے سود مند سرمایہ کاری ہے، نوجوانوں کی فلاح وبہبوداورانہیں با اختیاربنانے کے انقلابی اقدامات کیے اور قوم کواپنے باصلاحیت، ہونہار، ذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔