عوام نے نواز شریف کامظلومیت کارڈ مسترد کر دیا،مقابلے کیلئے پوری طرح تیارہیں اورستمبرمیں بڑاجلسہ کرینگے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ عوام نے نواز شریف کامظلومیت کارڈ مسترد کر دیا،مقابلے کیلئے پوری طرح تیارہیں اورستمبرمیں بڑاجلسہ کرینگے۔ ممکنہ طور پر جلسہ لاہور میں ہو گا۔۔ پی ٹی آئی کامشاورتی اجلاس ہواجس میں نواز شریف کے عدلیہ سے متعلق ریمارکس کی شدیدمذمت کی گئی،اس موقع پرخطاب میں پارٹی سربراہ نے کہاکہ نواز شریف عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کر رہے ہیں تاہم تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ،عوام نے نواز شریف کامظلومیت کارڈ مسترد کر دیا،ریلی میں عوام کی عدم شرکت ثابت کرتی ہے کہ انہیں نواز شریف کی چوری پر یقین ہے ،سپریم کورٹ کے 5ججوں نے نواز شریف کے خلاف 547 صفحوں کامتفقہ فیصلہ دیاجبکہ نواز شریف سپریم کورٹ میں اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے ،اب میاں صاحب پر فردجرم عائد ہونے جا رہی ہے اوروہ ملزم سے مجرم بننے جارہے ہیں۔۔