کرنسی کی بیرون ملک منتقلی روکنے کا بل سینٹ میں پیش حکومت کی مخا لفت

کرنسی کی بیرون ملک منتقلی روکنے کا بل سینٹ میں پیش حکومت کی مخا لفت

اسلام آباد (نمائندہ تہلکہ ٹی وی ) سینٹ میں کرنسی کی بیرون ملک منتقلی روکنے کیلئے اقتصادی اصلاحات کے تحفظ کے ایکٹ میں مزید ترمیم کابل پیش کر دیا گیا جسکی حکومت نے مخالفت کی۔

چیئر مین نے اسے مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا،کارپوریٹ اداروں کی بحالی کا بل قواعد کیخلاف منظور کرنے پر اسے کمیٹی کو واپس بھجوادیا گیا جبکہ نیشنل اتھارٹی برائے بین القوامی قانون اور معادات بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اقتصادی اصلاحات کے تحفظ ایکٹ 1992میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا۔