ہر بار 30 تاریخ ، راز کیا ہے ؟

ہر بار 30 تاریخ ، راز کیا ہے ؟

لاہور (تہلکہ ٹی وی )عمران خان بڑے بڑے جلسوں کی تاریخ مقرر کرتے وقت کسی بھی مہینے کی 30 تاریخ مقرر کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں ۔

قبل ازیں 30 اکتوبر 2011 کو تحریک انصاف نے پہلی بار مینار پاکستان میں کامیاب جلسہ کیا تھا جو تحریک انصاف کے عروج کا موجب بنا ۔

30 نومبر 2014 کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں ایک بڑا کامیاب جلسہ کیا اور رائے ونڈ اڈہ پلاٹ پر بھی کامیاب جلسہ 30 ستمبر کو ہی کیا گیا جس میں تحریک انصاف نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا ۔

واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کے احتساب کے لیے اب بھی اسلام آباد کو بند کرنے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد آنے کی بھی اپیل کر دی ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استعفیٰ یا احتساب تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے ۔ یہ نہیں چاہتے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جائے ہم صرف نواز شریف کا احتساب چاہتے ہیں ۔