ہیٹی میں سمندری طوفان ، ہلاکتوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے

ہیٹی میں سمندری طوفان ، ہلاکتوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے

ہیٹی ( فارن ڈیسک ) ہیٹی میں حکام نے کہا ہے کہ میتھیو طوفان کے ہاتھوں 900 کے قریب افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد میں ان لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا جو ملک کے ان حصوں میں ہلاک ہوئے ہیں جہاں تک طوفان کی وجہ سے ابھی رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔طوفان سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچنے میں دیر ہو رہی ہے۔ امریکی امداد کی تقسیم کے لیے فوجی، ہیلی کاپٹر، بل ڈوزر، پانی ترسیل کی گاڑیاں اور طبی ساز و سامان بھیج رہا ہے۔ طوفان اب کمزور پڑنے کے بعد امریکی مشرقی ساحل تک پہنچ گیا ہے اور اس کے باعث جارجیا اور شمالی و جنوبی کیرولائنا میں تیز ہوائیں چلی ہیں۔ منگل کو آنے والے طوفان میتھیو کے بعد جیسے جیسے امدادی کارکنوں کو جنوبی علاقوں تک رسائی حاصل ہوتی جا رہی ہے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہ

ورلڈ فوڈ پروگرام کے کارلوس ویلوسو کا کہنا ہے کہ بعض متاثرہ علاقوں تک صرف سمندر یا فضائی راستوں کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں ہیٹی کے جنوب مشرقی ساحل کے قریبی علاقوں میں ہوئی ہیں جہاں میتھیو بھرپور شدت کے ساتھ ٹکرایا تھا۔ میتھیو طوفان جو تیسرے درجے کے طوفان میں بدل چکا ہے اب 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طوفان فلوریڈا کے ساحلوں سے چند گھنٹے دور رہ گیا ہے، تاہم یہ بتانا مشکل ہے کہ آیا طوفان فلوریڈا کے زمینی علاقوں پر گرے گا یا نہیں۔