مودی سرجیکل سٹرائیک پرووٹ حاصل کرنے پرعوام سے معافی مانگیں،کانگریس

مودی سرجیکل سٹرائیک پرووٹ حاصل کرنے پرعوام سے معافی مانگیں،کانگریس

نئی دہلی (فارن ڈیسک) بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سرجیکل حملوں پر ووٹ حاصل کرنے کی اپنی کوششوں پر قوم سے معافی مانگیں۔

پارٹی نے اسے بد ترین جرم قرار دیا اور جوانوں کی معزوری پنشن میں شدید کمی پر بھی سوال کیا ہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیلوالا نے  مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوجی جوانوں اور کسانوں دونوں سے انصاف کرنے میں نا کام رہی ہے۔انہوں نے فوجی جوانوں کی معزوری پنشن میں زبردست کمی کے تعلقی حکمنامہ سے فوری دستبردار کا مطالبہ کیا اور حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے ایک عہدہ ایک پنشن مسئلہ پر موثر کاروائی نہیں کی ہے۔سرجیوالا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے بہادروں کے خون پر سیاست کرنا بد ترین جرم ہے۔