قومی اسمبلی اکاونٹس میں بے قاعدگیاں 7پارلیمنٹیرینزکےعلاج پرکروڑوں خرچ

قومی اسمبلی اکاونٹس میں بے قاعدگیاں 7پارلیمنٹیرینزکےعلاج پرکروڑوں خرچ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بیرون ملک علاج پر 27لاکھ روپے کے اخراجات کئے ان  کے علاوہ چھ دیگر پارلیمنٹیرین نے بھی سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کروایا ہے جن پر کروڑوں روپے کے اخراجات اٹھائے گئےہیں۔

آڈٹ حکام نے ان اخراجات کو غیر قانونی قرار دیا ہےآڈٹ رپورٹ 2016میں انکشاف ہوا ہے کہ بیگم شہناز شیخ ایم این اے نے امریکہ میں سرکاری خرچ کئے گئے ہیں۔ بشری رحمان ایم این اے نے بھی امریکہ میں سرکاری خرچ پر علاج کرایا تھا جس پر 43لاکھ روپے خرچ کئے گئے تھے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی امریکہ میں سرکاری خرچ پر علاج کرایا ہے ان پر 27لاکھ روپے خرچ اخراجات کئے گئے تھے اس طرح ایم این اے شہزاد محی الدین نے لندن میں سرکاری اخراجات پر علاج کرایا تھا جس پر 28لاکھ خرچ ہوئے ہیں۔ اس طرح ایم این اے صاجزادہ سید مرتضیٰ امین ،عبدالوسیم نے بھی کراچی کے ضیاالدین ہسپتال سے علاج کرایا تھا جس پر سرکاری خزانہ سے 7سے 8 لاکھ ادا کئے گئے ایم این اےکشور ذاہرا نے بھی سرکاری اخراجات پر آغاخان ہسپتال سے علاج کرایا تھا جس پر 5لاکھ 73ہزار خرچ آیا تھا،آڈٹ حکام نے ان اخراجات کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور سرکاری خزانہ سے خرچ کی گئی رقوم واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔