برطانیہ میں بغیر ڈرائیور گاڑی کا آزمائشی سفر کامیاب

برطانیہ میں بغیر ڈرائیور گاڑی کا آزمائشی سفر کامیاب

لندن: برطانیہ میں مسافروں سمیت بغیر ڈرائیور چلنے گاڑی نے اپنا پہلا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ برطانوی سرزمین پر ایک ٹیکسی کار بغیر کسی ڈرائیور کے مسافروں کو لے کر اپنی منزل پر پہنچی۔

دو دروازوں والی اس چھوٹی سی کار جسے آکسفورڈ یونیورسٹی کے روبوٹک ڈیپارٹمنٹ نے بنایا ہے میں ملٹن کینائس کے شہر میں دو مسافروں نے پہلا آزمائشی سفر کیا۔

ماہرین کے مطابق اس آزمائشی سفر کے دوران گاڑی نے خود میں نصب سنسرز اور کمپیوٹر کی مدد سے سڑک پر موجود رکاوٹوں اور دوسری ٹریفک سے گزر کر کامیابی کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچی۔