حکومت کیلئے کام کرنیوالے میڈیا گروپ کو 3ارب قرضہ ملا : ہارون رشید

حکومت کیلئے کام کرنیوالے میڈیا گروپ کو 3ارب قرضہ ملا : ہارون رشید

لاہور ( تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے تین میڈیاگروپ حکومت کیلئے کام کر رہے ہیں اور یہ تکلیف دہ بات ہے کہ ان میں سے بعض دوسرے ملکوں کیلئے بھی کام کرتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام (خبر یہ ہے) میں میزبان عظمیٰ نعمان نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فوج پر تنقید ہو سکتی ہے لیکن سلامتی کے معاملے میں احتیاط لازم ہے ۔ انگریزی اخبار ڈان میں چھپنے والی خبر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک میڈیا گروپ کو تین ارب روپے کا قرضہ لیکر دیا گیا ہے۔ اسلئے کہ کہ وہ حکومت کی حمایت کرتا ہے اور حکومتی مخالفین کیخلاف خبریں دیتا ہے۔