حکومتی پاور پلانٹس پالیسیوں سے ملک کو 74 ارب کے نقصان کا انکشاف

حکومتی پاور پلانٹس پالیسیوں سے ملک کو 74 ارب کے نقصان کا انکشاف

لاہور(نمائندہ تہلکہ ٹی وی) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ حکومتی پاور پلانٹس پالیسیوں سے ملک کو 74 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور ملک بدترین لوڈ شیڈنگ کے بحران میں مبتلا ہے جبکہ حکومتی عہدیدار عوام کو 2018میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کی جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں۔

حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل توانائی بحران کے خاتمہ کا وعدہ کیا تھا ،عوام مسئلہ کا فوری حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے وزارت پانی و بجلی کے تمام دعووں کا پول کھول دیا ہے ۔انہوں نے کہا حکمران اپنے اللے تللے چھوڑ کروسائل عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کریں اورپوری توجہ دیکرعوامی مسائل کاحل نکالیں۔