کون کون بن رہا ہے بول ٹیم کا حصہ؟ تفصیلات تہلکہ ٹی وی سامنے لے آیا

کون کون بن رہا ہے بول ٹیم کا حصہ؟ تفصیلات تہلکہ ٹی وی سامنے لے آیا

لاہور (تہلکہ ٹی وی رپورٹ) پاکستان کے نامور صحافیوں کی ٹیم بول کا حصہ بن چکی ہے جن میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان، سینئر اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، سینئر اینکر پرسن جاوید اقبال، اینکر پرسن عالیہ شاہ کے علاوہ سینئر صحافی نذیر لغاری ، فیصل عزیز، عامر ضیاء کے علاوہ متعد د اینکرز جن میں خواتین اینکرز کی بھی خاصی تعداد ہے نے بول کیساتھ معاہدے کرلئے ہیں تاہم بعض اینکرز نے بول کی باقاعدہ نشریات شروع ہوتے ہی باضابطہ جوائن کرنے کا کہا ہے۔

اسی طرح بول نے پروڈکشن ، ٹیکنیکل اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں بھی رپورٹنگ ، پروڈکشن اور پیکجنگ ڈیپارٹمنس کے علاوہ دیگر شعبوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ہائر کرلیا ہے اور بول کی باقاعدہ نشریات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ہیڈ آفس کراچی کے علاوہ لاہور اوراسلام آباد کے بول دفاتر میں بھی دن رات کام جاری ہے ، بول کی پاکستان کے تمام بڑے نیوز چینلز سے زیادہ اور جدید ترین ڈی ایس جیز آپریشنل ہوچکی ہیں جن کے اندر موبائل سٹوڈیوز کی سہولیات بھی موجود ان ڈی ایس این جیز سے کوئی بھی ٹاک شو کہیں سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : بول نیٹ ورک، ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز، رنگارنگ تقریب کی جھلکیاں

بول نے اب تک جو ہائرنگ کی ہے تمام جوائن کرنے والوں کی تنخواہ اور دیگر مراعات ان کے سابقہ اداروں سے دگنا سے بھی زیادہ ہیں ۔ جبکہ ہیلتھ انشورنس نہ صرف ملازمین ، بلکہ میاں بیوی کے علاوہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ساتھ گارڈز اور ڈرائیورز اور دیگر عملہ کی فیملی کی بھی مکمل ہیلتھ انشورنس ، ٹرانسپورٹ کی سہولت کے علاوہ دیگر بہت ساری سہولیات دی گئی ہیں ۔