پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سابق وزیر شر جیل میمن سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر مفرور ملزمان کے کیس کی شنوائی کرتے ہوئے ان کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔ احتساب عدات نے ملزمان کو 5نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی ۔ احتساب عدالت میں 13ملزمان پیش ہوئے۔ نیب کے مطابق ملزمان پر 5ارب 76کروڑ 65لاکھ سے زائد کرپشن کا الزام ہے ، کیس کے 6ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے ۔