اینکرپرسن علی ممتازنے 92 چینل جوائن کرلیا، نیو چینل کیوں چھوڑا، وجوہات سامنے آگئیں

اینکرپرسن علی ممتازنے 92 چینل جوائن کرلیا، نیو چینل کیوں چھوڑا، وجوہات سامنے آگئیں

لاہور:(نمائندہ تہلکہ ٹی وی) اینکرپرسن علی ممتاز نے نیو نیوز کو الوداع کہتے ہوئے 92 ٹی وی جوائن کرلیا۔ علی ممتاز سماجی مسائل کیساتھ پکار پروگرام کرتے رہے ہیں جبکہ ریحام خان کے نیو چھوڑنے کے بعد انہوں نے کرنٹ افیئر کا پروگرام تبدیلی کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

تبدیلی نیو نیوز کے ریٹنگ والے پروگرامز میں سے ایک تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ علی ممتاز کے نیو کی انتظامیہ کیساتھ مسلسل مسائل چلے آرہے تھے۔ ان کا نیو چھوڑنا نیو ٹی وی کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن علی ممتاز نیو چینل چھوڑنے کی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ نیوٹی وی اپنے ورکرز کو تنخواہ لیٹ دیتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کی ان کی نیو چینل چھوڑنے کی سب سے بڑی وجہ دفتر میں کام کا ماحول نہ ہونا ہے، من پسند لوگوں کو نوازا جاتا شامل ہے۔ علی ممتاز کے ساتھ ساتھ ان کی پوری ٹیم نے نیو چینل کو خیر باد کیہ دیا ہے۔