طاہر القادری کا دھرنے کے دوران پاکستان پہنچنے کا فیصلہ

طاہر القادری کا دھرنے کے دوران پاکستان پہنچنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ تہلکہ ٹی وی ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے دوران حکومتی پر تشدد کاروائی کی صورت میں چند گھنٹے کے نوٹس پر پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے قریبی ذرائع کے مطابق حکومت کا تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی صورت میں ڈاکٹر طاہر القادری خود اپنے کارکنوں کی قیادت کر سکتے ھیں دریں اثناء رات گئے تک پیٹ اور پی پی کے رہنماؤں کے درمیان تین تین باررابطہ کیا گیا ہے۔ جس میں طے پایا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں مسلسل رابطے میں رہیں گے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا اورآج اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید سابق گورنر ڈاکٹر طاہرالقادری کے دوست چوھدری محمد سرور پر مشتمل ایک وفد آج سنٹرل سیکریٹریٹ میں خرم نواز گولڈ پور سمیت دیگر زمہ داران سے ملاقات کر کے آئندہ کی حکمت عملی تیار کرے گا پیٹ کے تمام زمہ داران نے بھی ین تمام باتوں کی تصیدق کی ہے۔