کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیر داخلہ نے پولیس کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔

 کانسٹیبل کا گریڈ پانچ سے بڑھا کر سات، ہیڈ کانسٹیبل سات سے نو جبکہ اے ایس آئی کا گریڈ نو سے گیارہ کر نے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے آئندہ ڈیڑھ سال میں ایف سی اہلکاروں کی تنخواہ پولیس کے برابر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ پہلے مرحلے میں ایف سی اہلکاروں کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایف سی اہلکاروں کو انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی ۔ ایف سی اہلکاروں کی سروس کی معیاد پینتیس سال سے بڑھا کر پنتالیس سال کرنے کی بھی منظوری ۔ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا جائے گا۔